28 ممالک سے موصول ڈیٹا کے مطابق پاکستانیوں کے 11 ارب ڈالر بیرون ملک موجود ہیں,حماد اظہر

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ 28 ممالک سے موصول ڈیٹا کے مطابق پاکستانیوں کے 11 ارب ڈالر بیرون ملک موجود ہیں جن میں سے 50 فیصد رقم کو ٹیکس یا ایمنسٹی کے ذریعے ظاہر کیا گیا ہے اور دیگر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ 2013 میں قومی اسمبلی میں کھڑے ہو کر اسحٰق ڈار نے کہا تھا کہ 2 سو ارب ڈالر ملک کے باہر موجود ہیں، ہم ان اعداد و شمار سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں او ای سی ڈی کی جانب سے صرف 28 ممالک کا ڈیٹا ملا ہے، اقامہ کی تفصیلات بھی نہیں ملیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*