کوئٹہ شہر کے پانی کے دیر ینہ مسائل کے حل کیلئے کو شاں

صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئر نگ اینڈ واسا حاجی نو ر محمد دمڑ نے گذ شتہ روز نوا ں کلی میںمنعقد ہ ایک کھلی کچہری سے خطاب کے دوران ایک با ر پھر دعویٰ کیا ہے کہ کوئٹہ شہر کے پانی کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے کو شاں رہو ں گا تا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر آب رسا نی میسر ہو سکے میںواسا کو جد ید خطوط پر استوار کرنا چا ہتا ہو ں تاکہ اس کے تما م اہلکا ر خوش اسلوبی سے اپنے فرائض سر انجا م دیں انہو ں نے کھلی کچہری میںعوام پر واضح کیا کہ واسا آپ لو گو ں کی خد مت کیلئے ہے اس کے تما م اہلکا رو ں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ عوام کو ہر وقت پانی فراہم کر سکے عوام واسا کے بلو ں کی ادا ئیگی کو یقینی بنائے۔
صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئر نگ اینڈ واسا حاجی نو ر محمد دمڑ نے مذکورہ دعویٰ ایسے علا قے یعنی نوا ں کلی میں کیا ہے جہا ں عوام کی اکثر یت پانی ٹینکر ز ما فیا سے خر ید تی ہے وہاں چند مخصوص علاقو ں میں سرکاری نلکے تو مو جو د ہیںلیکن اکثریت اس سے یکسر محروم ہے وہ سب پانی ٹینکرز سے خر ید لے رہے ہیں جبکہ اس علاقے کی آبادی لاکھو ں نفو س پر مشتمل ہے و ہ بنیا دی ضرورت پا نی سے یکسر محروم ہیں وہا ںکے منتخب نما ئند ے بھی اس جا نب کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں وہاں پر ائیو یٹ بو رنگ کے ذریعے بے دریغ پانی نکال کر فر وخت کیا جا رہا ہے لیکن سرکاری بو رنگ نہ ہونے کے بر ابر ہے جو کہ ایک بہت ہی افسو س کی با ت ہے۔
موجو دہ حکومت نے جہا ںپانی کی شد ید قلت کا وا و یلا مچا رکھا ہے وہا ںحیرت کی با ت یہ ہے کہ اس علاقے میں©مو جو دہ پر ائیو یٹ بو رنگ زور و شور سے کام کر رہے ہیں اور وہاں سے نکا لا جانے والا پانی فر وخت کیا جا رہا ہے اگر ح©کومت اور متعلقہ محکمے اس علا قے میں بو رنگ کریں تو یہی پانی بآ سانی عوام کو مل سکتا ہے۔
صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئر نگ اینڈ واسا حاجی نو ر محمد دمڑ نے اپنے خطاب میں عوام کو پانی کے بل با قا عد گی سے جمع کرانے کی ہد ایت کی ہے یہ تو بلا شبہ ایک اچھا اقدام ہے جس سے محکمے کی آمد نی میں اضافہ ہو گا لیکن یہاں سوال یہ پید ا ہوتا ہے کہ عوام کو اگر متعلقہ محکمہ پانی فراہم کرے گا تووہ بل ادا کر یں گے جہا ں پانی ہی فراہم نہیں ہو رہا وہاں بل کس چیز کا؟
ہما ری یہ سطور لکھنے کا مقصد کسی مح©کمے یا وزیر کو تنقید کا ہدف بنا نا نہیں بلکہ اصل صورتحال سے آگا ہ کرنا ہے اور آج یہ واضح کرنا ہے کہ مذکورہ علا قے کی اکثریت سر کاری نلکو ں سے محروم ہے اگر کسی علاقے میں اگر مو جود ہیں تو ان میں بھی پانی کم آتا ہے اس لیے اس اہم مسئلہ کو حل کرنے کی بہت زیادہ ضرورت ہے کیونکہ پانی زند گی ہے اس کے بغیر زند گی گز ارنا نا ممکن ہے اس لیے صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئر نگ اینڈ واسا حاجی نو ر محمد دمڑ اور متعلقہ حکام کو مل کر اس اہم مسئلے کو حل کرنے کیلئے اقدامات کرنے چا ہئیں جو کہ نہا یت نا گز یر ہے اگر وہ اس پر خصو صی تو جہ دیں گے تو یہ مسئلہ کا فی ©حد تک صحیح ہو سکتا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*