کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاک فضائیہ ہر دم تیار ہے ،ایئر چیف

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انور خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی اور اسپیکر نے ملکی دفاع کے لیے پاک فضائیہ کی خدمات کو سراہا۔ اسد قیصر نے کہاکہ دفاع وطن میں آئیر فورس کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوںنے کہاکہ پوری قوم دفاعی اداروں کے پیچھے کھڑی ہے۔ ائیر چیف نے کہاکہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاک فضائیہ ہر دم تیار ہے۔ مجاہد انور خان نے کہاکہ وطن عزیز کے دشمنوں کی ہر حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ملاقات میں اسپیکر اور سربراہ پاک فضائیہ کا پاکستان ویلفیئر ٹاﺅن کے قیام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اسد قیصر نے کہاکہ پاکستان ویلفیئر ٹاﺅن سے محروم طبقات کو آگے آنے کا موقع ملے گا۔ انہوںنے کہاکہ ایک ہی چھت کے نیچے نادار افراد کو تمام سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوںنے کہاکہ فضائیہ کے افسران پر مشتمل راشد میموریل ٹرسٹ کی معاشرے کی بہتری کے لیے کام کر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ معاشرے کے کمزور طبقات کی مدد میرا مشن ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ویلفیئر ٹاﺅن کے لیے ہر قسم کا تعاون کروں گا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان ویلفیئر ٹاﺅن کے قیام کے لیے فضائیہ اور راشد میموریل ٹرسٹ کا بھی تعاون حاصل رہے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*