350روپے اضافے سے ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلندترین سطح 87350روپے پر پہنچ گئی

کراچی (این این آئی)بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت4ڈالر بڑھنے کے بعدملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا مزید350روپے مہنگاہوگیا،جس کے نتیجے میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح 87350روپے پر پہنچ گئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں4ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1502ڈالرسے بڑھ کر1506ڈالر ہوگئی ۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں350روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں300روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت87000روپے سے بڑھ کر87350روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74588روپے سے بڑھ کر74888روپے ملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ہفتہ کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا ،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت1100.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت943.00روپے پرمستحکم رہی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*