یہودیوں نے عید کے دن قبلہ اول کی بے حرمتی کی کوشش کی تو صورتحال آتش فشاں بن کر پھٹ سکتی ہے، حماس

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) اسلامی تحریک مزاحمت نے یہودی آباد کاروں کے عید الاضحی کے روز قبلہ اول پر مذہبی اور اشتعال انگیز دھاووں کے منصوبے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہودیوں نے عید کے دن قبلہ اول کی بے حرمتی کی کوشش کی تو صورت حال آتش فشاں بن کر پھٹ سکتی ہے۔حماس کے شعبہ تعلقات عامہ کے رکن باسم نعیم نے ایک بیان میں کہا کہ عید کے روز یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں دھاووں کا منصوبہ مسلمانوں کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کا ایک نیا حربہ ہوگا جسے کسی صورت میں فلسطینی قوم قبول نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر عید کے دن فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں عید کی نماز کے لیے جانے سے روکا گیا تو اس مذہبی اشتعال انگیزی کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل پرعائد ہوگی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*