یمن، حوثی باغیوں کے سربراہ کا بھائی اور اہم کمانڈر قتل

صنعائ(م ڈ)یمن میں حوثی باغیوں کے سربراہ عبدالمالک الحوثی کے بھائی کو قتل کردیا گیا، جنہیں شہر صعدہ میں باغیوں کا اہم کمانڈر تصور کیا جاتا تھا۔ باغیوں کی جانب سے اپنے ٹی وی چینل المسیرہ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ابراہیم بدرالدین امیرالدین الحوثی کو سعودی اتحادیوں کے لیے کام کرنے والے غداروں کے ہاتھوں قتل کروا دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ یمن میں عالمی طور پر تسلیم شدہ حکومت کو سعودی عرب اور دیگر ممالک کا تعاون حاصل ہے جو حوثی باغیوں کے خلاف گزشتہ کئی برسوں سے لڑائی میں مصروف ہیں۔حوثی باغیوں کی جانب سے ابراہیم بدرالدین کے قتل کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں لیکن کہا گیا ہے کہ وہ حملہ آوروں کے خلاف ہر ممکن کارروائی کریں گے اور ان کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*