ہم اپنے ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں،آرمی چیف

راولپنڈی (آئی این پی ) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مادرِ وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ عظیم قربانی ہے، ہم شہدا اور ان کے اہل خانہ کے بے حد مشکور ہیں،ہم اپنے ہیرو کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں ، ہمارا ہیرو ہماری افواج اور ہماری قوم کے لئے تحریک کا باعث ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف اپنی اہلیہ کے ساتھ شہیدلیفٹیننٹ کرنل راشدکریم بیگ کے گھر پہنچے اور اہل خانہ ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔بعد ازاں جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی زوجہ شہید لیفٹیننٹ کرنل وسیم ، سپاہی غلام رضا کے گھر پہنچے اور اہل خانہ سے ملاقات کر کے ان سے تعزیت کی۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ہیروزکوہمیشہ یاد رکھتے ہیں کیونکہ وہی ہماری افواج اور قوم کے لیے تحریک کا باعث ہیں، مادروطن کے دفاع کے لیے جان کانذرانہ سب سے عظیم قربانی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ملک و قوم کی خاطر عظیم قربانی دینے والے شہدا اور ان کے اہل خانہ کے بے حد مشکور ہیں،ہماری ذمہ داری ہے کہ شہداکے لواحقین سے ہمیشہ رابطہ رکھیں کیونکہ ان کی فلاح وبہبود ہماری ہی ذمہ داری ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*