گوادر سی پیک کا محور ہے منصوبے سے گوادر سمیت پاکستان کی ترقی ہوسکتی ہے ، اسلم بھوتانی

لسبیلہ( این این آئی)رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے کہا ہے کہ گوادر کے ماسٹر پلان کی تیاری میں گوادر کے منتخب عوامی نمائندوں کو نظر انداز کیا جارہا ہم گوادر کے عوامی نمائندے ہیں وہاں کے ہر ترقیاتی یا غیر ترقیاتی منصوبوں میں ہمیں ساتھ لیکر چلنا ہوگا کیونکہ وہاں کے عوام نے ہمیں اپنا نمائندہ منتخب کیا ہے تو گوادر کے ہر معاملے میں عوام کی ترجمانی ہم کررہے ہیں یہ بات انہوں نے حب میںسنےئرصحافی مشتاق علی کمبوہ کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت کے بعد صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ عوام اور منتخب عوامی نمائندوں سے مشاورت و منشاء کے بغیر گوادر ماسٹر پلان منظور کیا گیا تو اسکی بھر پور مذمت کریں گے کیونکہ گوادر اس وقت عالمی دنیا کی نظروں میں بڑی بڑی معاشی قوتیں گوادر میں سرمایہ کاری کا خواہش مند ہیں گوادر میں سرمایہ کاروں کو تہہ دل سے خوش آمدید کرتے ہیں مگر شرط یہ کہ وہ سرمایہ کاری گوادر کے عوام کی ترقی فلاح و بہبود کیلئے ہو رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ 23 اگست کو گوادر گورننگ کمیٹی کے اجلاس میں گوادر ماسٹر پلان پر اپنے تحفظات سے کمیٹی کو آگاہ کیاجائے گا سی پیک کے پارلیمانی کمیٹی کے چےئرمین نے میرے احتجاج پر حکومت کو خط لکھا ہے کہ گوادر کے ماسٹر پالان میں وہاں کے منتخب نمائندوں کو ساتھ لے کر چلا جائے اگر گوادر کے ماسٹر پلان میں وہاں کے منتخب عوامی نمائندوں کو شامل نہیں کیا گیا تو مسئلے مسائل جنم لے سکتے ہیں. رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے کہا کہ گوادر سی پیک کا محور ہے سی پیک منصوبے سے گوادر سمیت پاکستان کی ترقی ہوسکتی ہے مگر اتنے بڑے منصوبے کے ماسٹر پلان میں اگر گوادر منتخب عوامی نمائندوں کو شامل نہیں کیا گیا تو ہم احتجاج کرینگے کیونکہ گوادر کے عوام نے ہمیں ووٹ دیکر ایوانوں تک پہنچایا ہے تاکہ ہم انکے حقوق کا تحفظ کریں.

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*