کشمیریوں کے حق خود ارادیت میں بلوچستان ان کےساتھ رہیگا،میر ضیا ءلانگو

کوئٹہ(خ ن)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگوپی ڈی ایم اے کی قیادت میں ہفتہ کے روز کشمیر ی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خو د آرادیت میںبلوچستان ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گا بلوچستان کے عوام کا ریلی میں کثیر تعداد میںشرکت اس بات کا ثبو ت ہے کہ وہ اپنے کشمیر ی بھائیوں کے ساتھ اس مشکل گھڑ ی میںان کے ساتھ ہیںحال میںآرٹیکل 35A/370کی منسوخی بھارت کی جناب سے کشمیریوں کو بلواسطہ محکوم اور بھارتی ریا ست کا غدام بنانا ہیں جس کی ہرسطح پر مخالفت ہورہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ آو آئی سی کشمیر عوام کی آزادی اور پاکستان کے مو قف کی تائید بھی اس بات کاثبوت ہیںکہ اسلامک دُنیا سمیت تقریباً تمام اقوام مقبوضہ کشمیرکے مسئلے کومتناز ع خداردیتے ہیں ۔ اسے اقوم متحدہ کے قراردادوں کے عین مطابق حل کیا جائیں انہوں نے اس بات پے زور دیاکہ کشمیریوں کی نسل کشی بند کی جائے اور بھارت عالمی سیاست میںاپنے مقام کو منو اکے واسطے مقبوضہ کشمیر کے متنا زع اپنی سیاست کو نہ چمکا ئیں یہ بات واضح ہیں کہ پاکستان ہر طرح سے اپنے کشمیر ی بھائیوںکے ساتھ کھڑا ہیں۔اور پاکستان کا بچہ بچہ کشمیرکے آزادی کا دُعا گو ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت کے حالیہ اقدامات سے اُن کی جارحیت پوری دُنیا کے سامنے کھل کر اُبھر آئی آج پاکستان کے چپے چپے میں کشمیر بنے گا پاکستان کی ریلیاں منعقدہ ہورہی ہیں جس سے مودی سرکارکو یہ اندازہ لگا لینا چا ئیے کہ کشمیر پاکستان کی وجہ سے ہی آزاد ہوگا اور انشاءاللہ کشمیریوں کی آزادی کے لئے ریاست پاکستان اور اس کی عوام ہر فورم پر آواز بلند کرنے ہونگے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*