نجات کا راستہ صرف اللہ کی رسی کو مضبوطی کیساتھ تھامنے میں ہے،خطبہ حج

مکہ المکرمہ (م ڈ/نیوز ایجنسیاں ) مسجد نمرہ کے امام الشیخ محمد بن حسن نے خطبہ حج میں کہا ہے کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے میں نجات کا راستہ ہے، اللہ کی رحمت بہت وسیع ہے اور مسلمانوں تقوی کا راستہ اختیار کرتے ہوئے نماز قائم کریں،جو بھی صاحب حیثیت ہے وہ حج ادا کرے،اے حاجیوں جتنا ممکن ہوسکے اللہ کو یاد کرو،اپنے والدین کے ساتھ بھلائی کا راستہ اختیار کریں،اچھے اخلاق، بہترین سلوک آج دنیا کی ضرورتیں ہیں۔ہفتہ کو الشیخ محمد بن حسن آل شیخ نے مسجد نمرہ سے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث بیان کی جس کا مفہوم ہے کہ مسلمان اگر استطاعت رکھتا ہو وہ اپنی زندگی میں ایک مرتبہ حج ضرور کرے۔امام کعبہ نے خطبہ دیتے ہوئے کہا ارکان اسلام میں توحید کی گواہی اور ختم نبوت کی گواہی ہے، نماز ہے، زکو ہے جسے غریبوں، یتیموں اور فلاحی کاموں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا جو بھی صاحب حیثیت ہے وہ حج ادا کرے۔مزید کہا بے شک اللہ تعالی ہر چیز پر قادر ہے، اللہ بہت ہی رحمت والا اور مغفرت کرنے والا ہے، وہی خدا ہے جس نے آسمان سے پانی برسایا۔امام کعبہ نے خطبہ حج میں کہا اللہ کی بات کبھی تبدیل نہیں ہوتی۔مفتی اعظم نے کہا اللہ نے انسانوں اور جنوں کو اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا، اللہ کی توحید اور وحدانیت کو مضبوطی سے پکڑنا چاہیے۔امام کعبہ نے کہا قران پاک میں اللہ کی رحمتوں سے متعلق بار بار ارشاد ہے، نجات کا راستہ صرف اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے میں ہے۔مزید کہا اللہ نے جتنی بھی آسمانی کتابیں نازل کیں ان میں ضابطہ حیات بتایا، اللہ نے قرآن میں فرمایا کہ آج کے دن ہم نے دین مکمل کردیا۔امام کعبہ نے کہا قران ان لوگوں کے لیے ہے جو ایمان لائے، ان کے لیے نیکی کا سرچشمہ ثابت ہوگا۔انہوں نے حاجیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اے حاجیوں جتنا ممکن ہوسکے اللہ کو یاد کرو، دعائیں کرو، اللہ دعائیں قبول کرنے والا ہے۔امام کعبہ نے کہا کہ جو لوگ حق کی گواہی دیں گے اللہ انہیں جنت میں داخل کریں گے۔مزید کہا کہ ہمارے کے لیے اللہ ہی کافی ہے جو بہت زیادہ مہربان، بہت زیادہ رحیم اور معاف کرنے والا ہے۔انہوں نے کہا اللہ کی رحمت سے مایوس نہیں ہونا چاہیے، اللہ کی رحمت کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہتا ہے۔امام کعبہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی دنیا کے ہر شعبے کے لیے مشعل راہ ہے، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تمام مسلمان ایک ہی جسم کی مانند ہیں۔اپنے خطاب میں کہا اللہ نے تمام مسلمانوں کو آپس میں بھائی بھائی بنایا ہے، اچھے اخلاق، بہترین سلوک آج دنیا کی ضرورتیں ہیں۔امام کعبہ نے مزید کہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم زمین والوں پر رحم کرو اللہ تم پر رحم فرمائے گا۔انہوں نے حاجیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے والدین کے ساتھ بھلائی کا راستہ اختیار کریں، والدین کےبعد رشتے داروں سے اچھا رویہ اختیار کریں۔مزید کہا اے مسلمانوں! اپنے نفوس کو پاک کرلو، بے شک اللہ تمام تر دعائیں سننے والا اور دلوں کے حال جاننے والا ہے۔مفتی اعظم نے سعودی عرب میں حاجیوں کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں، بہترین انتظامات کرنے والے منتظیم اور دیگر اداروں کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے دعائے خیر کی۔انہوں نے خادم حرمین الشرفین سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے بھی دعائے خیر کی۔خیال رہے کہ لاکھوں مسلمان مناسک حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*