مکہ مکرمہ ، غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب کا انعقاد

مکہ مکرمہ(م ڈ)ہر سال کی طرح اس بار بھی مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی۔غلاف کعبہ ہرسال 9 ذی الحج کوتبدیل کیا جاتا ہے جو کہ خادم الحرمین شریفین کی جانب سے بطور ہدیہ پیش کیا جاتا ہے۔ رواں برس انتظامیہ نے غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی تقریب گزشتہ رات کو منعقد کی جس کا مقصد صبح طواف کے لیے آنے والے افراد کو زحمت سے بچانا تھا۔تقریب میں گورنریٹ کےاعلی عہدیدار اور حرمین شریفین انتظامیہ کے عہدیداران، غلاف کعبہ فیکٹری کے ذمے داران، شاہی خاندان کے افراد سمیت سفرا، عمائدینِ شہر اور علما ومشائخ نے بھی شرکت کی۔غلاف کعبہ کو کِسوہ بھی کہا جاتا ہے، اس کی تیاری میں 670 کلوگرام خالص ریشم کے علاوہ سونے اور چاندی کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*