فلموں میں بہتری اور کامیابی کےلئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا،پروڈیوسرنعیم خان

لاہور(شوبز نیوز)پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف پروڈیوسرنعیم خان نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، لیکن یہ ایک اچھا آغاز ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ہم آنے والے دنوں میں ضرور اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائیں گے،پاکستانی فلموں میں مزید بہتری اور کامیابی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا،کیونکہ ہمارے پاس بہترین ٹیلنٹ موجود ہے،ہم بھارت سے بہتر کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔گزشتہ روزاپنی نئی پنجابی فلم ”عشق میراانمول“کی عکسبندی کے دوران میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ نئی بننے والی فلمیں پاکستانی فلم انڈسٹری میں نئے رجحانات متعارف کروائیں گی جس سے آنےوالے دنوں میں ہم اور بھی کامیابیاں حاصل کریں گے۔نعیم خان نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں جس طرح کام ہورہا ہے وہ بے حد حوصلہ افزاءہے لیکن اب روایتی فلموں سے ہمیں دور رہنا ہوگا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*