غزہ، اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 4فلسطینی جاں بحق

غزہ(م ڈ)غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 4 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان میں سے ایک سرحد عبور کرنے میں کامیاب رہا اور وہاں سے فوج پر دستی بم پھینکا۔اسرائیلی آرمی کے بیان میں کہا گیا کہ ‘دہشت گردوں کے پاس اے کے 47 رائفلز، آر پی جی گرینیڈ لانچرز اور دستی بم موجود تھے۔فوج کے ترجمان نے کہا کہ ‘اہلکاروں نے اس وقت فائرنگ کی جب ایک دہشت گرد نے رکاوٹ عبور کرکے فوج کی جانب دستی بم پھینکا۔’تاہم اسرائیلی فوج کا کوئی اہلکار ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔واضح رہے کہ غزہ کی سرحدی پٹی پر فلسطینی مظاہرین طویل عرصے سے اسرائیل سے رکاوٹیں ہٹانے کا مطالبہ کر رہے ہیں، یہ مظاہرے اسرائیل کی ہٹ دھرمی کے باعث اکثر پرتشدد صورت اختیار کر لیتے ہیں اور جانی نقصان ہوتا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*