عید الاضحی کل مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائیگی

کوئٹہ (این این آئی) ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی کل عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائےگی کوئٹہ شہر میں258مقامات پر نماز عید کے اجتماعات کی سکیورٹی کے لئے 1600سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کئے جائےں گے سیکور ٹی پلان مرتب کرلیا گیا، تفصےلات کے مطابق بلوچستان بھر میں کل عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائےگی لاکھوں فرزندان اسلام سنت ابراہمی پر عمل کر تے ہوئے قربانی کریں گے عید سے قبل کوئٹہ کے بازاروں اور بکرامنڈیوں میں رش بڑھ گےا جبکہ چھریا ں تیز کرنے والی دکانوں پر بھی رش رہا ، پولیس حکام کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر کوئٹہ شہر کی سکیورٹی کا پلان مرتب کر لیا گیا شہر میں نماز عید کے کل 258اجتماعات منعقد ہونگے جن میں 233مقامات پر مساجد ،امام بارگاہوں ،مدارس جبکہ 25مقامات پر کھلے میدان میں اجتماعات ہونگے ان اجتماعات میں اہلسنت کے 242اوراہل تشیع کے 16شامل ہیں عید الاضحی کی نماز کے اجتماعات پرپولیس کے کل 1634اہلکار ڈیوٹیاں دیں گے جن میں 1ایس ایس پی ، 4ایس پی ،14ڈی ایس پی ، 152انسپکٹر سب انسپکٹر ،620گن مین 60,پولیس لائن سٹاف و دفتری اہلکا ر ،اےگل اسکواڈ کے 240اہلکار ، بلوچستان کا نسٹیبلری کے 300،آر آر جی کے 20اے ٹی ایف کے 24جبکہ ٹریفک پولیس کے 200اہلکار شامل ہیں ،سکیورٹی پلان کے مطابق عید گاہوں کے باہر واک تھرو گیٹ نصب کےے جائےں گے کسی بھی نمازی کو بغیر تلاشی دئےے اندر اور سامان ساتھ لیکر جانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ عید گاہوں سے 200میٹر دو ر پارکنگ کی اجازت دی جائےگی ،عید الاضحی سے قبل کوئٹہ کی بکرا منڈیوں میں خریداروں کا رش رہا تاہم بیوپاریوں کی جانب سے دام زیادہ ہونے کی وجہ سے خریدار پریشان دیکھائی دئےے

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*