عیدالاضحی کا تہوار دکھاوے کی بجائے اخلاص کا تقاضہ کرتا ہے ‘ شوبز شخصیات

لاہور( شوبز نیوز )شوبز کی نامور شخصیات نے کہا ہے کہ عید الاضحی ہمیں ہر طرح کے حالات میں قربانی کا درس دیتی ہے ، یہ تہوار دکھاوے کی بجائے اخلاص کا تقاضہ کرتا ہے اور صاحب ثروت لوگ مستحق ،غرباءاور یتیموں کو عید کی خوشیوں میں شریک کریں ۔اداکارہ ثناء،لیلیٰ،میرا، ریشم، شفقت ،سائرہ نسیم ،احسن خان، معمر رانا، افضل خان، نسیم وکی اور مدیحہ شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ عید الاضحی ہمیں جذبہ ایثار اور قربانی کا درس دیتی ہے اور یہ تہوار اس امر کا تقاضہ کرتا ہے کہ ہم اس کے اصل مقصد کو سمجھیں ۔شوبز شخصیات نے کہا کہ جانور کی قربانی کرنے کے بعد ہمیں گوشت رشتہ داروں اور قریبی جان پہچان والے لوگوں کے ساتھ ساتھ ان مستحق اور غرباءتک بھی پہنچانے کی کوشش کرنی چاہیے جوقربانی دینے کی استطاعت نہیں رکھتے اور یہ اقدام قربانی کا اصل مقصد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امسال عید الاضحی پر ہمیں بھرپور اتحاد اور یگانگت کا مظاہرہ کرنا ہے اور خصوصی طور پر اپنے مظلوم کشمیری اور فلسطینی بھائیوں کی آزادی کےلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*