انڈیا کاکشمیر میں وحشیانہ ریاستی سلوک، انسانی المیہ کا سبب بن سکتا ہے

سری نگر(م ڈ) مقبوضہ وادی کشمیر پہ قابض بھارتی حکومت اور افواج کے غیر انسانی اقدامات کے باعث پوری وادی چنار میں صورتحال انتہائی نا گفتہ بہ ہوگئی ہے۔ گزشتہ چھ دن سے گھروں میں محصور افراد خوراک، دودھ اور ادویات سمیت دیگر ضروری اشیا کی قلت کا شکار ہو ئے ہیں جس کی وجہ سے خدشات پیدا ہوگئے ہیں کہ اگر فوری طور پر عالمی برادری نے مظلوم کشمیریوں کی مدد کے لیے عملی اقدامات نہ کیے تو کسی بھی وقت انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔ انتہا پسند ہندو جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیراعظم نریندر مودی، وزیرداخلہ امیت شاہ اور مشیر برائے قومی سلامتی اجیت ڈووال کے احکامات پر پوری وادی کو عقوبت خانوں میں تبدیل کردیا گیا ہے اور جیلیں و حوالات بے گناہوں سے اس طرح بھر دی گئی ہیں کہ اب وہاں لوگوں کو رکھنے کی جگہ بھی کم پڑ گئی ہے۔مظلومین نے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا! عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کے لیے کچھ کرے وگرنہ بہت دیر ہوجائے گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*