پی ایس ایل، پاکستانی کھلاڑیوں کو معاوضہ روپے میں ادا کرنےکی تجویز

لاہور(سپورٹس نیوز)پاکستان سپر لیگ کی میٹنگ میں فرنچائز نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ڈالرز کے بجائے پاکستانی کرنسی میں معاوضوں کی ادائیگی کرنے کی تجویز دی۔فرنچائز نے حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ موجودہ مالی ماڈل حقائق پر مبنی نہیں ہے۔ پیسوں کے بے دریغ استعمال سے فرنچائز پر مالی بوجھ بڑھ رہا ہے اس میں پچاس فیصد تک کمی کی جائے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کو تنبیہہ کی گئی ہے کہ فرنچائز کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لئے کھلاڑیوں کے معاوضوں میں کمی کی جائے کیوں کہ انڈین پریمیئر لیگ کے بعد پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ معاوضے دیئے جاتے ہیں۔پی سی بی کا ورکنگ گروپ ان تجاویز پر غور کرے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*