وزیر اعظم عمران خان کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات آج ہوگی

واشنگٹن (این این آئی)وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات (آج)22جولائی پیر کو ہوگی۔ شیڈول کے مطابق (آج)22 جولائی کو وزیر اعظم عمران خان وائٹ ہاو¿س پہنچیں گے جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کا استقبال کریں گے اور انہیں وائٹ ہاو¿س کا دورہ کرائیں گے،اس موقع پر تحائف کے تبادلے کے بعد دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ملاقات ہو گی، عمران خان یو ایس پاکستانی بزنس کونسل سے ملاقات کریں گے اور امریکی میڈیا کو انٹرویو بھی دیں گے۔وزیراعظم عمران خان کی 23 جولائی کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات ہو گی۔ بعدازاں وزیراعظم امریکی تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف پیس اور کیپیٹل ہل میں پاکستانی کاکس سے خطاب کریں گے، پھر امریکی صحافیوں سے بھی ملاقات کریں گے،23 جولائی کو ہی وزیراعظم عمران خان ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی سے بھی ملاقات کریں گے جس کے ساتھ ان کا دورہ امریکا مکمل ہو جائےگا۔ پاکستانی وفد میں چیف آف آرمی سٹاف قمر جاوید باجوہ اورآئی ایس آئی کے چیف بھی شریک ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ آرمی چیف وزیراعظم کے ہمراہ وائٹ ہاو¿س میں ہونے والی ملاقات میں شرکت کریں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف پینٹاگون کا دورہ اور امریکی ملٹری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔23 جولائی کو وزیراعظم عمران خان اپنا دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہونگے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*