4 سال کی منصوبہ بندی کے تحت فیصلے کرینگے، احسان مانی

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہاہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لے کر اگلے چار سال کےلئے منصوبہ بندی کی جائےگی اور کوئی بھی فیصلہ جلدبازی میں نہیں کیا جائےگا۔ بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں احسان مانی نے کہا کہ ہیڈکوچ مکی آرتھر نے ان سے ملاقات کی جس میں صرف ٹیم کی کارکردگی سے متعلق بات ہوئی اور یہ بات قطعاً درست نہیں ہے کہ ان کے معاہدے میں ایک سال کی توسیع کے بارے میں کوئی بات ہوئی ہے۔احسان مانی نے کہا کہ کوچنگ سٹاف کی تقرریاں ان کے چیئرمین بننے سے پہلے کی گئی تھیں اور چونکہ پاکستانی ٹیم گزشتہ ستمبر سے مسلسل کرکٹ کھیلتی آرہی ہے لہٰذا انہوں نے کسی قسم کی تبدیلی کو مناسب نہیں سمجھا تاہم اب ورلڈ کپ کے بعد ٹیم کی کارکردگی کو ہر لحاظ سے پرکھا جائےگا اور اگلے چار سال کو ذہن میں رکھ کر فیصلے کیے جائیں گے جن میں کپتان کی تقرری بھی شامل ہوگی۔احسان مانی کے مطابق یہ توقع کی جارہی تھی کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلے گی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*