ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کاتسلسل جاری

کراچی (کامرس نیوز)ملکی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کاتسلسل جاری ،منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید12یسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں12یسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید157.38روپے سے بڑھ کر157.50روپے اورقیمت فروخت157.78روپے سے بڑھ کر157.90روپے ہوگئی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*