پاکستان میں صحت کے شعبہ میں سرمایہ کاری کےلئے وسیع مواقع موجود ہیں ،چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد (نیوز ایجنسی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں صحت کے شعبہ میں سرمایہ کاری کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں اور یہ بات انتہائی حوصلہ افزاہے کہ چین کے سرمایہ کار پاکستان میں اس شعبہ میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی رکھتے ہیں جس سے مقامی سطح پر معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو چین سے تعلق رکھنے والے صحت سے متعلقہ نجی شعبہ کے ایک نمائندہ وفد سے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان صحت کے شعبہ میں چین کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہتا ہے، نجی کمپنیوں کے سربراہان نے چیئرمین سینیٹ کو صحت سے متعلقہ سہولیات کی فراہمی اور نیٹ ورک کو وسیع کرنے کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ملک کے مختلف شہروں میں 26 دفاتر قائم کئے گئے ہیں اور کوئٹہ میں بھی ایک دفتر کھولنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*