وزیراعظم عمران خان صدر ٹرمپ کی دعوت پر دورہ امریکا کررہے ہیں ،شفقت محمود

اسلام آباد(نیوز ایجنسی)وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان صدر ٹرمپ کی دعوت پر امریکہ کا دورہ کررہے ہیں ، ان کا دورہ امریکہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے سستا دورہ ہوگا، وزیراعظم امریکہ میں پاکستانی سفیر کے گھر میں رہیں گے،وزیراعظم کا پرسنل سٹاف تھری سٹار ہوٹل میں رہے گا، وفاقی کابینہ نے حالیہ دنوں میں ملکی میڈیا کی مجرموں کے بیانیہ کی تشہیر پراظہارتشویش کیا اور کہا کہ کسی بھی جمہوری ملک میں سزا یافتہ مجرموں کو میڈیا کے استعمال کی اجازت نہیں دی جاسکتی، آصف زرداری نے دور صدارت میں 134غیرملکی دورے کیے ، غیر ملکی دوروں میں 2کروڑ روپے ٹپ کی مد میں ، ساڑھے 4کروڑ روپے کے تحفے تحائف دے دیئے،نوازشریف 4سال میں ساڑھے 9مہینے بیرون ملک دوروں پر رہے،فاقی کابینہ نے قطری شہریوں کیلئے ویزہ پالیسی ، پاک ایران انویسٹمنٹ کمپنی کے ایم ڈی کی تعیناتی کی منظوری دی،اقدام سے کسانوں کوکھاد کے استعمال میں ریلیف ملے گا۔منگل کووفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے بیمار ہونے کے باعث وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے بار ے میں میڈیا کوبریفنگ دی ۔اس دورا ن انہوں نے کہا کہ معاون خصوصی اطلاعات جلد اپنی سرکاری ذمہ داری سنبھال لیں گی،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں متعدد اہم امور زیرغور آئے،گزشتہ 10سال میں پاکستان کاقرضہ 6ہزار ارب سے 30ہزار ارب تک پہنچ گیا۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے دور صدارت میں 134غیرملکی دورے کیے ۔آصف زرداری نے غیر ملکی دوروں میں 2کروڑ روپے ٹپ کی مد میں دے د یئے ،آصف زرداری نے ساڑھے 4کروڑ روپے کے تحفے تحائف دیئے،آصف زرداری 51مرتبہ دوبئی گئے اور 10کروڑ روپے خرچ کیے.دبئی کے 51دوروں میں 48ان کے ذاتی دورے تھے۔شفقت محمود نے وفاقی کابینہ کا حالیہ دنوں میں ملکی میڈیا کی مجرموں کے بیانیہ کی تشہیر پراظہارتشویش کیا اور کہا کہ کسی بھی جمہوری ملک میں سزا یافتہ مجرموں کو میڈیا کے استعمال کی اجازت نہیں دی جاسکتی،پیمرا مذکورہ روش کی حوصلہ شکنی کے ضمن میں اپنی ذمہ داریاں نبھائے۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں کے غیر ملکی دوروں سے پی آئی اے کو ہونیوالا نقصان شامل نہیں،وزیراعظم امریکہ میں پاکستانی سفیر کے گھر میں رہیں گے،وزیراعظم کا پرسنل سٹاف تھری سٹار ہوٹل میں رہے گا،وزیراعظم کا دورہ امریکہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے سستا دورہ ہوگا۔وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ آصف زرداری اپنے ساتھ سوا 3ہزار لوگوں کو بھی بیرون ملک لیکر گئے،نوازشریف 4سال میں ساڑھے 9مہینے بیرون ملک دوروں پر رہے،آصف زرداری کے بیرون ملک دوروں پر ایک ارب 42کروڑ روپے خرچ ہوئے.بعض اداروں کی جانب سے کچھ افراد کو ملازمت میں باربار توسیع دی جارہی ہے،نوازشریف نے لندن کے 24دورے کیے.نوازشریف نے 6کروڑ روپے کے تحفے تحائف تقسیم کیے.ایک ارب 84کروڑ روپے نوازشریف کے غیر ملکی دوروں پر خرچ ہوئے.نوازشریف کے لندن کے 24دوروں پر 22کروڑ روپے خرچ ہوئے ۔نوازشریف کے لندن کے 24دوروں میں سے 20ذاتی دورے تھے،سابقہ حکومت کے وزراء بیرون ملک نوکریا ں کررہے تھے۔آٹا گھی اور دالوں سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو مناسب سطح پر رکھنے کی ہدایت کی ۔سرکاری ملازمتوں کیلئے اشتہارات میں جانبداری کے مظاہرے پرسخت کارروائی ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ آصف وفاقی وزیرہونے کے باوجود غیرملکی ادارے کے ملازم تھے،خواجہ آصف کا یہ اقدام انکے عہدے اور حلف کی خلاف ورزری ہے، وزارت داخلہ کو اس سنگین خلاف ورزی کی تفصیلی تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔وزیراعظم عمران خان صدر ٹرمپ کی دعوت پر امریکہ کا دورہ کررہے ہیں۔وفاقی کابینہ نے قطری شہریوں کیلئے ویزہ پالیسی کی منظوری دی ۔ کابینہ نے پاک ایران انویسٹمنٹ کمپنی کے ایم ڈی کی تعیناتی کی منظوری دی،اقدام سے کسانوں کوکھاد کے استعمال میں ریلیف ملے گا۔ڈاکٹر عشرت حسین نے وفاقی محکموں اور اداروں کی تنظیم نو کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔کابینہ نے رپورٹ پر عملدرآمد کیلئے خصوصی کمیٹی کی منظوری دی۔کمیٹی میں وفاقی وزراء پرویز خٹک،شفقت محمود،مشیر شہزاد ارباب،فخر امام اور متعلقہ سیکرٹریز شامل تھے ۔کابینہ میں وزیراعظم ہاو¿س میں یونیورسٹی کے قیام کا معاملہ بھی زیرغور آیا ۔یونیورسٹی کیلئے 50 ایکڑ اراضی سی ڈی اے سے متعلقہ وزارت منتقل کرنے کی منظوری دی گئی ۔کابینہ نے چیئرمین پورسٹ قاسم اتھارٹی کی بھی منظوری دی۔لوک ورثہ اور پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کو ورثہ ڈویڑن سے منسلک کیا جائیگا۔شفقت محمود نے کہا کہ ن لیگ کی طرف سے حالیہ ویڈیو جعلی اور عدلیہ پر حملے کے مترادف ہے،مسلم لیگ ن اس سے پہلے بھی سپریم کورٹ پر حملہ کرچکی ہے،کابینہ کی اگنائٹ کمپنی اور یونیورسل سروس فنڈ کمپنی کے بی او ڈی کی بھی منظوری دی گئی ۔حکومت آزادی اظہاررائے پر مکمل یقین رکھتی ہے۔حکومت کی طرف سے کسی چینل کو کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*