ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ‘عبدالقادر

عبدالحکیم (سپورٹس نیوز) پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ نازلیجنڈ لیگ سپنر عبدالقادر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے اس کے ذمہ دار کوچ مکی آرتھر ، انضمام الحق اور ناقص کارکردگی دکھانے والے بیٹسمین اور باو¿لرز ہیں جوکہ اہم میچز کا دفاع کرنے میں بالکل ناکام رہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو انگلش کوچ مکی آرتھر اور انضمام الحق سے جان چھڑا کر پاکستان میں موجود سینئر پلییرز سرفراز نواز ، وسیم اکرم، جاوید میاں داد جیسے آل راو¿نڈر کھلاڑیوں سے استفادہ حاصل کرنا ہو گا اور بار بار کپتان بدلنے کی روش کو بھی ختم کرنا ہوگا اس سے ٹیم کی کارکردگی پر اثر پڑتا ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*