ورلڈ بینک کا چین کی تیز رفتار ٹرین ٹیکنالوجی کوبہترین اور سستی ترین قرار

بیجنگ (م ڈ) ورلڈ بینک نے چین کی تیز رفتار ٹرین ٹیکنالوجی کو عالمی سطح پر بہترین اور سستی ترین قرار دیا ہے، چین ترقی پذیر ممالک میں پہلا ملک ہے جس نے تیز رفتار ٹرین نیب ورک میں اس قدر تیزی سے ترقی کی ہے، چین کی یہ ٹیکنالوجی 17ملین سے 21ملین ڈالر فی کلو میٹر کی لاگت سے تیار کی گئی ہے جو دنیا بھر میں عام لاگت کا دو تہائی کم ہے، ورلڈ بینک نے یہ انکشاف چین کی تیز رفتار ریل کی ترقی کے عنوان سے شائع کی گئی رپورٹ میں کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ چین کا بہترین اور دیرپا پلان کا شاخسانہ ہے، درمیانی اور دیرپا ریلوے پلان حکومت کو مدد فراہم کرتا ہے، چین دنیا کا سب سے بڑا تیز رفتار ریل کا نظام رکھنے والا ملک ہے، اس نظام نے چین کے اندرونی ترقی کے نظام کو بدرل کر رکھ دیا ہے، چین میں ورلڈ بینک کے ڈائریکٹر مارٹن زیمرز نے کہا کہ اس نظام کی بدولت چین میں سیاحت کو فروغ حاصل ہوا ہے، اس نظام کی بدولت چین کی اندرونی معاشی حالت میں تیزی سے بہتری آئی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*