مکی آرتھر کی احسان سے ملاقات کامیاب رہی

لندن(سپورٹس نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے ملاقات کے بعد مکی آرتھر کے ہیڈ کوچ برقرار رہنے کے قومی امکانات پیدا ہو گئے۔ذرائع کے مطابق مکی آرتھر کی چئیرمین پی سی بی سے 90 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات میں ایم ڈی پی سی بی وسیم خان بھی موجود تھے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا ورلڈ کپ کے اختتام کے ساتھ ہی 3 سالہ معاہدہ ختم ہو گیا تاہم مکی آرتھر بارہا پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں اور ایسے میں ورلڈ کپ کے اختتام کے ساتھ مکی آرتھر نے چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کی خواہش کی تھی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*