مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 350روپے مہنگا ہوگیا

کراچی (کامرس نیوز)بین الاقومی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں13ڈالرکی نمایاں کمی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونامزید350روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں13ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1405ڈالر سے گھٹ کر1391ڈالرہوگئی ۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں350روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں300روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*