سمگلنگ سے معیشت کو سالانہ اربوںروپے نقصان ہو رہا ہے

اسلام آباد (کامرس نیوز) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مغل، سینئر نائب صدر رافعت فرید اور نائب صدر افتخار انور سیٹھی نے کہا کہ سمگلنگ کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے کیونکہ سمگل شدہ اشیا ءبغیر کسی ٹیکس کے ملک میں داخل ہوتی ہیں جس سے حکومت اربوں روپے کے ٹیکس ریونیو سے محروم ہو رہی ہے لہذا انہوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ سمگلنگ پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے تا کہ معیشت کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کی ایک رپورٹ نے یہ اندازہ لگایا تھا کہ سمگلنگ کی وجہ سے 2000سے 2009تک پاکستان کی معیشت 35ارب ڈالر کے ریونیو سے محروم ہوئی تھی جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ سمگلنگ ہماری معیشت کیلئے کتنی نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے۔لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوششیں تیز کرے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*