اڑائی گئی دولت کے ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائےگا،عمران خان

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ سا بق حکمران قومی خزانے پرتعیش دورے کرتے رہے، اڑائی گئی دولت کے ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائیگا۔ منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور آصف زرداری کے دور حکومت کے اخراجات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ سا بق حکمران قومی خزانے پرتعیش دورے کرتے رہے،ملک اور قوم کو ان غیر ملکی دوروں سے کچھ حاصل نہیں ہوا۔ انہوںنے کہاکہ سابق ادوار میں اڑائی گئی دولت کے ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائیگا۔اجلاس کے دور ان آیف آئی اے کی ری سٹرکچرنگ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ،وفاقی کابینہ کو سول سروسز اصلاحات کمیٹی کی تجاویز پر بھی رپورٹ پیش کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے 12 نکاتی ایجنڈے پر فیصلے کئے گئے ،وفاقی کابینہ کو وزیر اعظم کے دورہ امریکہ سے متعلق بریفنگ دی گئی ، شرکاءنے کہاکہ وزیراعظم کے دورہ سے پاک امریکہ تعلقات میں بہتری آئیگی ،وزیراعظم عمران خان کی دورہ امریکہ سے خطے میں امن کے قیام میں مدد ملے گی ۔ ذرائع نے بتایاکہ احتساب عدالت کے جج کی ویڈیو ٹیپ کا معاملہ بھی زیر بحث آیا ، احتساب عدالت کے جج کی ویڈیو سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں ۔ ذرائع کے مطابق جج سے متعلق ویڈیو کا معاملہ اعلی عدالتی تحقیقات کا متقاضی ہے ۔کابینہ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت سال 2008سے 2013تک اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے دور سال 2013 سے 2018 تک صدر، وزیراعظم ، وفاقی وزراءکے بیرون ملک دوروں ، علاج اور غیر ضروری اخراجات کا بھی جائزہ لیا گیا ، ذرائع کے مطابق کابینہ نے کابینہ ڈویژن سے بیرونی دوروں، علاج معالجے اور دیگر اخراجات کی تفصیل فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ نے قطری شہریوں کو آن آرائیول ویزہ سہولت فراہم کرنے کی منظوری دیدی،کابینہ اجلاس میں ایف آئی اے کی ریسٹرکچرنگ اور سات نئے تھانوں کے قیام کی بھی منظوری دیدی گئی۔ کابینہ نے پاک ایران سرمایہ کاری کمپنی کے سی ای او کی تعیناتی کی منظوری دیدی ،کابینہ اگنائیٹ کمپنی کے بورڈ ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری دیدی،کابینہ نے یونیورسل سروس کمپنی کے بورڈ کی از سر نو تشکیل کی منظوری بھی دیدی،پاک چائنہ انجیئینرنگ یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی،سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کونسل ممبران کی تعیناتی کی منظوری دیدی گئی دریں اثناءوفاقی کابینہ نے خواجہ آصف کے بطور وزیردفاع اقامہ کے استعمال کی تحقیقات کروانے کا فیصلہ کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منگل کو وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا جس میں مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کے بطور وزیردفاع اقامہ کے استعمال کی تحقیقات کروانے کا فیصلہ کرلیا ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کے اقامہ کی تحقیقات ایف آئی اے سے کروائی جائیگی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*