شاعری دلوں کی ترجمانی کرتی ہے،اداکارہ ریشم

Resham Khan

لاہور (شوبز نیوز) فلم سٹار رےشم نے کہا ہے کہ شاعری دلوں کی ترجمانی کرتی ہے اوریہ ضروری نہےں کہ شاعر صرف اپنے دل کی ترجمانی کرتا ہے بلکہ کئی بار وہ کسی اور کے دل کی ترجمانی بھی کرتا ہے ،بنےادی طور پر شاعری انسان کے اپنے جذبات کی عکاسی ہوتی ہے جس کو وہ اپنے لفظوں مےں لوگوں کے سامنے لاتا ہے ۔اےک انٹر وےو کے دوران اداکارہ رےشم نے کہاکہ مجھے شعر و شاعری سے بڑا لگاﺅ ہے اور مےں ملک کے نامور شعرا کے کلام کو پڑھا بھی ہے ۔مےری لائبرےری مےں فےض احمد فےض سے لےکر احمد فراز جےسے شعرا ءکی کتابےں موجود ہےں ۔مجھے ناصرکاظمی ، احمد فراز اور محسن نقوی نے بڑا متاثر کےا ۔ انہوںنے کہاکہ علامہ اقبال کی شاعری مےں فلسفہ ہے اس کو سمجھنے کےلئے انسان کو بڑی گہرائی مےں جانا پڑاتا ہے ۔ اداکارہ نے بتاےا کہ خود بھی شاعری کرتی ہوں اور اپنے شعر مےں لکھ بھی لےتی ہوں اور مےرا ابھی تک کوئی اےسا ارادہ نہےں کہ مےں اپنی کتاب کو مارکےٹ مےں لانچ کروں البتہ اگر فرصت کے مواقعے ملے تو مکمل توجہ شاعری پر دوں گی اورپھر ہوسکتا ہے کہ مےں اپنی شاعری کی کوئی کتاب بھی مارکےٹ مےں لے آﺅں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*