انوشکا شرما کی میچ کے دوران چوکے سے لاعلمی کی ویڈیو وائرل

لندن(شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی میچ کے دوران چوکے کا اشارہ پوچھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ان دنوں ہر طرف ورلڈ کپ کا جنون ہر کسی کے سر پر سوار ہے اور ورلڈ کپ میں ہر شخص اپنی پسندیدہ ٹیم کو میدان میں اور گھر پر رہتے ہوئے بھی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔ گزشتہ روز برطانیہ میں سری لنکا اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں انوشکا شرما بھی میچ دیکھنے پہنچیں لیکن نامور کرکٹر کی اہلیہ ہونے کے باوجود کرکٹ سے لاعلمی کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔میچ کے دوران بھارتی ٹیم کی جانب سے چوکا مارا گیا جس پر امپائر کی جانب سے چوکا ہونے کا اشارہ کیا گیا اس دوران کیمرے کا رخ انوشکا شرما کی جانب کردیا گیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*