افغانستان، سیکیورٹی فورسزکی کامیاب کارروائیاں،58طالبان ہلاک

کابل/جلال آباد(م ڈ)افغانستان میں سیکیورٹی فورسز نے مختلف آپریشنز میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 58طالبان کو ہلاک اور 11کو شدید زخمی کردیا، دوسری جانب افغان صوبہ ننگرہار میں افغان فورسز نے 18داعشی شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا،صوبہ قندھار میں سیکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے افغان طالبان ریڈ یونٹ کے ڈپٹی چیف حافظ ملتان کو ہلاک کر دیا ۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز نے مختلف جگہوں پر کئے گئے آپریشن کے دوران کامیابی حاصل کرتے ہوئے 58طالبان جنگجوﺅں کو ہلاک اور11کو شدید زخمی کردیا ہے ۔ افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ آپریشنز پال عالم ، براقی براق اور کھوشی اضلاع میں کئے گئے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*