گندم ،سی فوڈ کی برآمدات میں کمی،چینی کی درآمد بڑھ گئی

کراچی (کامرس نیوز)گندم کی برآمدات میں81فیصد جبکہ سمندری غذا کی برآمدات میں4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تاہم چینی کی درآمدات میں34فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مئی 2019 کے دوران گندم کی برآمدات کا حجم 1.4 ارب روپے رہا جبکہ مئی 2018میں برآمدات کاحجم 7.6 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح مئی2018کے مقابلے میں مئی 2019 کے دوران گندم کی برآمدات میں6.2 ارب روپے یعنی81 فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ادھر گزشتہ مالی سال2018-19 کے پہلے 11ماہ جولائی تا مئی کے دوران سی فوڈ کی برآمدات کا حجم 406 ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ مالی سال 2017-18 کے اسی عرصے کے دوران سمندری خوراک کی برآمدات کا حجم 423 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*