رنویر سنگھ نے 34 ویں سالگرہ فلم کی شوٹنگ کے دوران منائی

نئی دہلی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کے سٹار رنویر سنگھ 34 برس کے ہو گئے۔ سالگرہ اپنی آئندہ آنے والی فلم 83 کی شوٹنگ کے دوران منائی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ر نویر سنگھ کا شمار ان اداکاروں میں کیا جاتا ہے جو ہمیشہ ہی بہت پرجوش اور زندگی سے بھرپور نظر آتے ہیں۔ حالیہ عرص کے دوران اپنی فلم ”83“ میں مصروف ہیں جس میں اداکار کرکٹر کے روپ میں نظر آئیں گے، اس فلم میں سابق بھارتی کپتان کپل دیو کا کردار ادا کریں گے۔ اس فلم کا ٹریلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس فلم کی ایک اور خاص بات ہے کہ اداکارہ دیپکا جو رنویر سنگھ کی اہلیہ بھی ہیں فلم میں ان کی بیوی کا کردار ادا کرتی نظر آئینگی۔سالگرہ کے روز ان سے بھارتی ٹیم کے اوپنر شیکھر دھون اور سابق کپتان کپل دیو نے ملاقات کی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*