حکومت رواں مالی سال کےلئے طے ٹیکس اہداف حاصل کرےگی

لاہور(کامرس نیوز) وزیر مملکت برائے ریو نیو محمدحماداظہرنے کہاہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ قرضے کے معاہدے پر دستخطوں کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ کے دروازے کھل جائیں گے،حکومت رواں مالی سال کےلئے طے کئے گئے ٹیکس اہداف حاصل کرے گی،حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرے گی اور ان سے ملاقاتیں اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم پربہت اچھاردعمل آیاہے اوربڑی تعداد میں لوگوں نے اس سکیم سے استفادہ کیاہے۔حکومت معیشت کو دستاویزی شکل دے رہی ہے جس میں مثبت پیشرفت جاری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایشیائی ترقیاتی بنک کے ساتھ ایک پروگرام تیار کیاجارہاہے جس کے تحت طورخم اورچمن کی سرحدوں پر سامان کی نقل وحمل اورآمدورفت کے لئے جدیدراہداری کی سہولت فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ گوادرجانے والاوسط ایشیائی راستہ بھی آئندہ چندماہ میں کھولاجارہاہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*