افغان غزنی کاربم دھماکے سے گونج انٹھا، ایک شخص ہلاک، 18 زخمی

کابل (این این آئی) افغانستان کے شہر غزنی کار بم دھماکے سے گونج اٹھا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 18 شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں میں 8 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔افغانستان کا شہر غزنی 2 روز کے دوران 2 بم دھماکوں کا نشانہ بن گیا۔ افغان میڈیا کے مطابق اتوار کو ہونے والے دھماکے میں حملہ آوروں نے افغان انٹیلی جنس ادارے کو ٹارگٹ کیا، بم انٹیلی جنس عمارت کے سامنے کھڑی کار میں نصب کیا گیا تھا۔ دفتر سکیورٹی کیلئے سپاہیوں کی بڑی تعداد تعینات تھی جو بم دھماکے کا براہ راست نشانہ بنی۔بتایا گیا ہے کہ دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی غزنی میں بم دھماکہ ہوا تھا جس میں ایک مسجد کو نشانہ بنایا گیا، واقعے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوئے تھے جبکہ دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*