رنویر سنگھ کپل دیو کے جڑواں بن گئے

ممبئی (آئی این پی )اس وقت بولی وڈ انڈسٹری میں نامور شخصیات کی سوانح حیات پر مبنی فلموں کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اداکارہ رنویر سنگھ بھی کامیاب بھارتی کھلاڑی کپل دیو کی زندگی پر مبنی فلم میں کام کررہے ہیں جس میں انہوں نے کپل دیو کا کردار ادا کیا اور اب فلم سے اپنا پہلا لک بھی ریلیز کردیا ہے۔بولی وڈ اداکار نے اپنی 34ویں سالگرہ پر مداحوں کو ایک خاص تحفہ دیا، انہوں نے اپنی فلم ’83’ کا پہلا پوسٹر ریلیز کردیا جس میں وہ کپل دیو کے انداز میں نظر آرہے ہیں۔تاہم مداح رنویر کی یہ تصویر کو دیکھ کر بالکل حیران رہ گئے، کیوں کہ اس پوسٹر میں وہ کپل دیو کے جڑواں نظر آرہے ہیں۔فلم ’83’ کی ہدایات کبیر خان دے رہے ہیں۔فلم میں بھارت کے کامیاب کھلاڑی کپل دیو کی زندگی اور کرکٹ میں ان کے شاندار سفر کو دکھایا جائے گا۔جبکہ فلم کا اہم پہلو 1983 میں بھارت کی جانب سے جیتا جانے والا ورلڈ کپ ہوگا، جس دوران کپل دیو ٹیم کے کپتان تھے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم میں رنویر سنگھ کے ساتھ ان کی اہلیہ دپیکا پڈوکون بھی کام کرتی نظر آئیں گی۔بولی وڈ کی اس کامیاب جوڑی کی یہ کبیر خان کے ساتھ پہلی فلم ہے۔فلم میں دپیکا پڈوکون کپل دیو کی اہلیہ کا کردار نبھارہی ہیں، جس کے اعلان کی تصاویر اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹس پر بھی شیئر کی تھی۔فلم ’83’ اگلے سال 10 اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*