مریم اور بلاول کی ملاقات پر بےنظیر کی روح بے چین ہوگی،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ مریم صفدر اور بلاول بھٹو کی ملاقات پر بینظیر کی روح بے چین ہوگی،رائیونڈ محل میں سیون سٹار سہولتوں سے لطف اندوز ہونے کے بعد ابو بچاو¿ مہم کیلئے اکٹھے تھے،فادر زڈے پر دونوں بچوں نے اپنے اپنے ابو کو یاد کیا،مریم اورنگزیب کے نفسیاتی علاج کیلئے میں خود ہی کافی ہوں،نابالغ اپوزیشن کے پاس سوائے شور مچانے کے اور کچھ نہیں،پہلی مرتبہ سیاسی اور عسکری قیادت آئیڈیل ماحول میں کام کررہی ہے،حکومت اتحادیوں کیساتھ ملکر وفاقی بجٹ منظور کرالے گی۔ اتوار کو وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم کی نظریں پاکستان بھارت اہم میچ پر لگی ہوئی ہیں،رائیونڈ میں فاروڈ ڈے پر دونوں بچوں نے اپنے اپنے ابو کو یاد کیا ۔ انہوںنے کہاکہ مریم صفدر اور بلاول بھٹو کی ملاقات پر بینظیر کی روح بے چین ہوگی۔ معاون خصوصی نے کہاکہ رائیونڈ محل میں سیون سٹار سہولتوں سے لطف اندوز ہونے کے بعد ابو بچاو¿ مہم کیلئے اکٹھے تھے۔ انہوںنے کہاکہ فادر زڈے پر دونوں بچوں نے اپنے اپنے ابو کو یاد کیا۔ انہوںنے کہاکہ مریم اورنگزیب راج کماری کی کنیز ہے،عوام کے درد کا ذکر کرنے والے سونے کا چمچ لیکر پیدا ہوئے۔معاون خصوصی اطلاعات نے کہاکہ مریم اورنگزیب نے وزارت اطلاعات کو اپنی سیاسی وفاداری نبھانے کیلئے استعمال کیا۔ انہوںنے کہاکہ کنیز خاص مریم اورنگزیب پی ٹی وی کو تباہ کرکے چلی گئیں انہوںنے کہاکہ مریم اورنگزیب کے نفسیاتی علاج کیلئے میں خود ہی کافی ہوں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاکستان کی اعلیٰ عدالت نے مریم صفدر کو نا اہل قرار دیا ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مریم صفدر بیرونی ایجنڈے پر منتخب حکومت پر تنقید کررہی ہیں،چارٹر طیاروں اور منرل واٹر پینے والے عوام کے درد کی باتیں کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت نابالغ شخص کے پاس ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ نابالغ اپوزیشن کے پاس سوائے شور مچانے کے اور کچھ نہیں ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ آپ کی تکلیف کا حکومت کو بخوبی احساس ہے۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف کی ملاقات میں عدم موجودگی انتشار اور دھڑے بندے کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اتحادیوں کیساتھ ملکر وفاقی بجٹ منظور کرالے گی۔ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سزا یافتہ شہزادی کا آج کا اعلامیہ عمران خان کے ایجنڈے کی جیت ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان پہلی بار سرکاری سہولتوں سے محروم ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی یتیموں کا ٹولہ ہاتھ ملتا رہ جائے گا۔انہوںنے کہاکہ محل میں بیٹھ کر تیتر بٹیر کھاکر عوام کی ہمدردی کیسے کی جاسکتی ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ انکوائری کمیشن کا درد رائیونڈ ملاقات میں کروٹیں لیتا نظر آیا۔معاون خصوصی اطلاعات نے کہاکہ انکوائری کمیشن تمام وزارتوں میں ماضی میں کی گئی بدعنوانیوں کی تحقیقات کریگا۔معاون خصوصی نے کہاکہ پہلی مرتبہ سیاسی اور عسکری قیادت آئیڈیل ماحول میں کام کررہی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*