عرب ممالک میں پانی کی قلت کا مسئلہ بحران کی شکل اختیار کرنے لگا ‘اقوام متحدہ

united nations

نیویارک (م ڈ)عرب ممالک میں پانی کی قلت کا مسئلہ بحران کی شکل اختیار کرنے لگا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اس وقت لگ بھگ ساڑھے چھ کروڑ عرب شہری پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں جبکہ کل 22 میں سے 17 عرب ممالک پانی کی قلت کی انتہائی حد سے بھی نیچے چلے گئے ہیں۔عالمی معیار کے مطابق فی کس سالانہ چھ ہزار کیوبک میٹر پانی درکار ہوتا ہے۔ اقوام متحدہ کے تخمینے کے مطابق پانی کی قلت کی فی کس سالانہ کم از کم حد ایک ہزار کیوبک میٹر ہے تاہم عرب شہریوں کو اوسطاً فی کس پانچ سو کیوبک میٹر سے بھی کم پانی مل رہا ہے۔ دوسری جانب عرب ممالک میں خانہ جنگیوں، موسمی تبدیلیوں اور آبادی میں اضافہ بھی ہو رہا ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*