صومالیہ میں صدارتی محل پر خود کش حملہ، 8افراد ہلاک،12سے زائد زخمی

موغا دیشو(م ڈ ) صومالیہ میں صدارتی محل میں داخلی چیک پوسٹ پر خود کش کار بم دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق خود کش حملہ آور نے صومالیہ کے صدارتی محل کے باہر چیک پوسٹ پر بارودی سے بھری کار ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 8 افراد ہلاک اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں سیکیورٹی فورس کے اہلکار بھی شامل ہیں۔دوسری جانب صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایئرپورٹ کو جانے والے شاہراہ پر واقع چیک پوسٹ پر خود کش کار بم دھماکا کیا گیا، جس میں 16 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*