ہمارا پیش، کردہ بجٹ، نظریہ پاکستان کی عکاسی کرنےوالا بجٹ ہے،عمران خان

اسلام آباد(م ڈ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ بجٹ نئے پاکستان کی عکاسی کرے گا اور پاکستان عظیم ملک بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں مدینہ 14سو سال پہلے بنی تھی اب کوئی نئی بات کرو، میں کہتا ہوں کہ وہ ماڈرن ریاست تھی۔ اصل ریاست وہ ہے جس ریاست کا سربراہ جوابدہ ہو، جہاں کوئی قانون سے اوپر نہ ہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ نظریہ پاکستان کی عکاسی کرنے والا بجٹ ہے، مدینہ کی ریاست کے اصول مغربی دنیا میں ہیں لیکن ہم انہیں نہیں اپنا سکے۔ عمران خان نے سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب اشارہ کر کے کہا کہ کوئی کہتا تھا کہ نیب اسے نہیں پکڑ سکتا اور یہ کہ نیب کون ہوتا ہے لیکن اللہ کا شکر ہے کہ آج بڑے بڑے برج الٹ گئے۔ مدینہ کی ریاست پہلے دن بڑی ریاست نہیں بن گئی تھی، عمران خان نے کوئی سوئچ نہیں چلانا کہ سب ٹھیک ہو جائے، ان کاموں میں وقت لگے گا۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ ججوں کو فون کر کے بتاتے تھے کہ یہ کرو اور ان سے ڈنڈے کے زور پہ کام کرواتے تھے، یہ ان کے بنائے نیب نے ہی انہیں سزا دلوائی ہے۔ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ اتنے بڑے بڑے برج الٹ جائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب وزیراعظم بنا تو پہلے دن سے مجھے تقریر نہیں کرنے دی گئی، نہ پہلے دن بولنے دیا نہ اب بولنے دیتے ہیں جب جاتا ہوں شور مچاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری غلطی یہ ہے کہ میں ان کو این آراو نہیں دے رہا جو یہ مانگ رہے ہیں، این آر اوز نے ہمیں مقروض کیا، ن لیگ اور پیپلز پارٹی اکٹھے ہو گئے ہیں، انہوں نے ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگائے، سرے محل بک گیا لیکن پیسہ این آر او کی وجہ سے پاکستان میں نہیں آیا۔ انہوں نے مل کر نیب کا ہیڈ لگایا اور 5,5 سال کی باری رکھ لی کہ تم ہمیں کچھ نہ کہنا ہم تمہیں نہیں کہیں گے۔ نیب میں جو کیسز ان پر تھے وہ میں نے نہیں کیے تھے وہ انہوں نے خود ایک دوسرے پر بنائے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*