عالمی کپ ، پاکستان کرکٹ ٹیم چوتھا میچ عالمی چمپئن آسٹریلیا کے خلاف (آج)ٹاﺅنٹن میں کھیلے گی

ٹاﺅنٹن(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے زیر اہتمام عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم چوتھا میچ (آج) بدھ کو عالمی چمپئن آسٹریلیا کے خلاف ٹاﺅنٹن میں کھیلے گی،پاکستانی وقت کے مطابق میچ اڑھائی بجے شروع ہوگا روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 16 جون کو مانچسٹر میں ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس اپنا چوتھا میچ 12جون کو عالمی چمپئن آسٹریلیا کے خلاف ٹاﺅنٹن میں کھیلے گی، پاکستان ٹیم پانچواں میچ 16 جون کو روایتی حریف بھارت کے خلاف مانچسٹر میں کھیلے گی، چھٹا میچ 23 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف لارڈز میں کھیلے گی، ساتواں میچ 26 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف برمنگھم میں کھیلے گی، آٹھواں میچ 29 جون کو افغانستان کے خلاف لیڈز کے مقام پر کھیلے گی جبکہ نواں میچ بنگلہ دیش کے خلاف 5 جولائی کو لارڈز کے مقام پر کھیلے گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*