سعودی عرب کا سیاحتی ویزہ3منٹ میں آن لائن دستیاب

Saudi Arabia

ریاض (م ڈ ) سعودی عرب جدہ سیزن کے پروگرام کے تحت سیاحتی ویزہ تین منٹ میں دستیاب ہوگا، پروگرام کا مقصد سعودی عرب میں ترقیاتی مواقع کا کو نمایاں کرنے کے ساتھ عالمی سطح پر سعودی عرب کے سیاحتی مقامات کواجاگر کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں سیاحت کے فروغ کے لیے قائم جدہ سیزنپروگرام کے تحت صرف تین منٹ میں آن لائن سیاحتی ویزہ جاری کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔انتہائی مختصر وقت میں ویزے کے حصول کا یہ منفرد پروگرام ہے، جس کا مقصد سعودی عرب میں ترقیاتی مواقع کا کو نمایاں کرنے کے ساتھ عالمی سطح پر سعودی عرب کے سیاحتی مقامات کواجاگر کرنا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق جدہ سیزن پروگرام کی طرف سے آن لائن سیاحتی ویزہ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ تعداد میں سیاحوں کو جدہ لانا اور انہیں ساحلی شہر کی دل فریب خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*