حکومت 10ماہ میں بی این پی کے 6نکات پر عملدرآمد نہیں کرسکی ،سردار اختر مینگل

اسلام آباد/کوئٹہ (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو زرداری سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل کی ملاقات ملکی سیاسی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا ، تفصےلات کے مطابق منگل کو بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے زرداری ہاو¿س اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے چےئر مین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی جس میں سیاسی،بدترین معاشی صورت حال کے تناظر میں پیدا ہونے والی عوامی بے چینی اور ردعمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار اخترمینگل نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری پر اظہار یکجہتی کے لئے آپ کے پاس آیا ہوں،حکومت 10 ماہ میں بی این پی کے چھ نکات پر عمل درآمد نہیں کرسکی اور نہ ہی اس حوالے سے بااختیار کمےٹی تشکیل دی گئی ہے اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی بی این پی کے چھ نکات کو بالکل درست سمجھتی ہے،اس بات کا بخوبی احساس ہے کہ بلوچستان کے عوام کی ہمیشہ حق تلفی کی گئی ہے،بلوچستان کے عوام کے زخموں کا مداوا کئے بغیر ملکی ترقی کا ہر تصور ناپائیدار ہوگا، پاکستان پیپلزپارٹی نے آغاز حقوق بلوچستان دے کر بلوچ عوام کو حقوق کی فراہمی کی ابتدا کی، بدقسمتی سے پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے بلوچ عوام کو حقوق کی فراہمی کے سلسلے کو آئندہ حکومتوں نے روک دیا، ملاقات میں سےنےٹر جہانزیب جمالدینی،نےئر بخاری سمیت دےگر بھی موجو د تھے

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*