ہندوانتہاپسندوں کی جانب سے شاہ رخ خان سے معافی مانگنے اور ملک چھوڑنے کا مطالبہ

ممبئی(شوبز نیوز) نریندرمودی کے دوبارہ وزیراعظم بننے پربھارتی سوشل میڈیا صارفین اور انتہاپسندوں کی جانب سے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سے ملک چھوڑنے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔بھارت میں موجود ہندو انتہاپسند مسلمانوں اورمسلم فنکاروں پر تنقید کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، جب کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان تو ہر وقت انتہا پسندوں کے نشانے پر رہتے ہیں۔ نریندر مودی کے ایک بار پھر وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین شاہ رخ خان سے بھارت چھوڑنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*