ورلڈ کپ، پاکستان اپنا چوتھا میچ بدھ کو آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گا

ٹاونٹن(سپورٹس نیوز)بارہویں آئی سی سی کر کٹ ورتلڈ کپ میں پاکستان اپنا چوتھا میچ 12جون بروز بدھ کو آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گی، آسٹریلیا کیخلاف میچ میں بھی موسم کی مداخلت کا امکان ہے،پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ڈے میچ کا ٹاس 10بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجے ہونا ہے،مقامی وقت کے مطابق شام 4اور رات 8بجے بھی رم جھم کا امکان ہے، یوں کم از کم 2بار میچ کے دوران بارش کا خدشہ ہے،میگا ایونٹ میں دونوں ٹیمیں ابھی تک 9بار آمنے سامنے آئی ہیں، جس میںپاکستان نے 4 میچ جیتے اور 5میں شکست ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ میںبارش سے پاکستانی مہم پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے ہیں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*