فن کی پیاس کبھی نہیں بجھتی ،آج بھی لاز وال کردار کی تلاش میں ہوں‘ میرا

لاہور(شوبز نیوز)لالی ووڈ سٹار میرا نے کہا ہے کہ گزرتے وقت کے ساتھ انسان کی سوچ اور رویے بھی تبدیل ہوتے ہیں اور اس میں پختگی آتی ہے ، زمانے سے بہت کچھ سیکھا ہے اور میںاچھے برے اور دوست دشمن کی تفریق کر سکتی ہوں ، ہمارے ہاں صرف دوسروں کے کردار پر نظر رکھنے کا رواج ہے جس سے معاشرے میں عجیب سی ہیجان کی کیفیت ہے ۔ ایک انٹر ویو میں میرا نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں کئی سال گزارنے کے بعدمیں نے بہت کچھ سیکھا ہے اور خصوصاً تلخ تجربات سے میر ے اندر پختگی آئی ہے ۔ میں خوب جانتی ہوں کہ کون کس زاویے سے بات کر رہا ہے اور ا س کا اصل مقصد کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ کواگر دنیا کے ساتھ چلنا ہے تو کچھ چیزوں کو نظر انداز کرنا پڑتا ہے لیکن میں نے اس کی بھی ایک حد مقرر کر رکھی ہے۔ میرا نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں مجھے اتنا تجربہ ضرور ہو گیا ہے کہ کون آپ کا دوست او ر کون دشمن ہے اور میں اچھے برے کی تمیز بھی کر سکتی ہو ں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*