سونم کپور نے انتہا پسند ہندووں کا چہرہ بے نقاب کردیا

ممبئی(شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے ننھی ٹوئنکل کی بے رحم موت پر سیاست کرنے والے انتہا پسند ہندوو¿ں کا چہرہ بے نقاب کردیا۔عالمی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق بھارت خواتین اور بچوں کے لیے دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں سرفہرست ہے۔ بھارت میں ہر روز خواتین یہاں تک کہ چھوٹے بچے اور بچیوں کو زیادتی کا نشہ بنانا اب جیسے معمول بن چکا ہے اس حوالے سے حکومتی اقدامات کے باوجود بھارت میں آج بھی خواتین اور بچے محفوظ نہیں۔ حال ہی میں بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ کے علاقے ٹپال میں ڈھائی سال کی معصوم ٹوئنکل شرما کے ساتھ پیش آئے حادثے نے پورے بھارت کو جھنجھوڑ کر رکھدیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 جون کو ننھی ٹوئنکل شرما کی لاش اس کے گھر کے قریب کچرے کے ڈھیر سے برآمد ہوئی تھی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*