انڈونیشیا،سیلاب کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ،2000بے گھر

جکارتہ(آئی این پی/شِنہوا)انڈونیشیا کے صوبے مغربی کالیمنٹن میں سیلاب کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک اور2000سے زیادہ بے گھر ہوگئے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ دو تین رو ز سے موسلادھار بارشیں ہورہی تھیں جن کے باعث منڈور سب ڈسٹرکٹ میں ہنگامی صورت پیدا ہوگئی بے گھر افراد اپنے رشتہ داروں کے ہاں پناہ گزین ہیں،اور بعض کیلئے حکومت نے بھی رہائش کا انتظام کررکھا ہے،حکومت بے گھر افراد کو دوائیں اور روزمرہ ضرورت کی اشیاءفراہم کررہی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*