انٹرنیشنل اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب آئندہ ماہ ملائیشیاءمیں منعقد ہو گی

راولپنڈی (کامرس نیوز)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام پاکستانی تاجروں کی عالمی پذیرائی کے لیے انٹرنیشنل اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب آئندہ ماہ ملائیشیاءمیں منعقد ہو گی ،معروف کرکٹر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی راولپنڈی چیمبر کی ایوارڈ تقریب میں خاص طور پر شریک ہوں گے۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق راولپنڈی چیمبر پاکستانی بر آمد کنندگان کی حوصلہ افزائی اور ان میں مسابقت کی فضاءقائم کرکے مصنوعات کے معیار کو بہترین بنانے کے لیے ہر سال خصوصی اچیومنٹ ایوارڈز کا انعقاد کرتا ہے جس میں پاکستانی بر آمد کنندگان کو خصوصی ایوارڈز دیئے جاتے ہیں ۔راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام 31ویں سالانہ انٹرنیشنل اچیومنٹ ایوارڈ زکی تقریب آذربائیجان کے شہر باکو میں منعقدہوئی تھی جبکہ 32ویں اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب 08اور 09جوالائی کو ملائیشیاءمیں منعقد ہو گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*