افغانستان میں جھڑپیں،17افراد ہلاک،8زخمی

فارہ ،افغانستان(م ڈ)افغانستان کے مغربی صوبے فارہ اورتخار میں افغان فورسزاور طالبان کے درمیانلڑائی میں 17افراد ہلاک اور8زخمی ہوگئے،صوبائی پولیس ترجمان محب اللہ محب کے مطابق سرکاری فورسزنے زیارت آبگرم گاﺅں میں رات گئے،انتہاپسندوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا،جس کے نتیجے میں چھ طالبان ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے،ترجمان کا کہنا ہے کہ انتہاپسندوں کے خلاف آپریشن ان کے خاتمے تک جاری رہے گا۔دریں اثناءافغانستان کے صوبے تخار کے ضلع خواجہ بہاﺅالدین میں سرکاری فورسز اور انتہاپسندوں کے درمیان لڑائی میں چھ پولیس اہلکاراور پانچ طالبان ہلاک اور3انتہاپسند زخمی ہوگئے،صوبائی گورنر کے ترجمان محمد جواد ہجاری نے بتایا ہے کہ یہ لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب طالبان نے خواجہ بہاﺅالدین ضلع کے علاقہ میں ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر ہلہ بول دیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*